اسلام آبادشہری سکیورٹی چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں
اسلام آباد(پی پی اے) سینیئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے نمازِ جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو عبادت گاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے ہدایت کی کہ سکیورٹی چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی