پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا

ڈھاکہ ( پی پی اے) پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی نئی چیمپئن بن گئی۔ انور کرکٹ اسٹیڈیم باشوندھرا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ مسلسل بارش کے باعث نہ ہوسکا، جس پر میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق پاکستان کو فاتح قرار دے دیا پاکستان ٹیم لیگ مرحلے کے تینوں میچز جیت کر ایونٹ میں سرفہرست رہی اور پوائنٹس رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے میں بھی بھارت سے آگے رہی پاکستان نے لیگ میچوں میں سری لنکا بنگلہ دیش اور بھارت کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط 7 نومبر کو تمام اراکین کو ارسال کیے گئے تھے۔پلیئنگ کنڈیشن کے نکات ستائیس کے مطابق میچ ریفری نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم نے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور رنر اپ ٹرافی وصول کیے بغیر اسٹیڈیم سے چلی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر رنگپور رائیڈرز شہزاد اکبر سبحان پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر ، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل میں معین اقبال بھی موجود تھے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے پاکستان ٹیم ایونٹ کے تینوں میچوں میں کامیابی کے بعد چیمپئن بنی۔ فاتح ٹیم کو تین لاکھ ٹکا بنگلہ دیشی اور ٹرافی انعام میں دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.