پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایپسما عہدیداران کی مریم نواز کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید

شہر کی ترقی تعلیمی سہولیات اور عوامی فلاح کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا، مزید منصوبوں کی امید

راولپنڈی (پی پی اے) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایپسما کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر دلی خوش آمدید کہتے ہوئے شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا ہے اس موقع پر ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ڈویژنل صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب ملک اعجاز جسیال صدر خواتین ونگ راولپنڈی ڈویژن و سابق ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل تعلیمی بورڈ سکینہ تاج صدر تحصیل راولپنڈی عدنان نثار اور سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن مشتاق حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات قابلِ تحسین ہیں ایپسما عہدیداران نے راولپنڈی کی سیاسی قیادت بالخصوص وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی، سینئر وزیر پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب ارکان قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب انجینئر راجہ قمر الاسلام بیرسٹر چوہدری دانیال اور ملک ابرار احمد جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف، ضیاء اللہ شاہ، ملک افتخار احمد، ملک منصور اور شازیہ رضوان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شہر میں عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کیا ایپسما رہنماؤں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ایک اہم تاریخی تعلیمی اور تجارتی شہر ہے جس کی ترقی و خوشحالی پورے خطے کی ترقی سے وابستہ ہے شہر میں سڑکوں ٹرانسپورٹ.صحت تعلیم نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب اور عوامی نمائندگان کی مشترکہ کاوشیں راولپنڈی کو جدید خوبصورت اور بنیادی سہولیات سے آراستہ شہر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ راولپنڈی شہر کی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا اور اس کے نتیجے میں عوامی فلاح و بہبود کے نئے منصوبوں تعلیمی سہولیات کی بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوگا ایپسما عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی تنظیم ایک ذمہ دار تعلیمی ادارے کی حیثیت سے تعلیم کے فروغ نوجوان نسل کی مثبت تربیت اور راولپنڈی کی مجموعی ترقی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.