آئی جی کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ زیرِ تعمیر بیرکس کا معائنہ
کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تعمیراتی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے
اسلام آباد(پی پی اے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں زیرِ تعمیر رہائشی بیرکس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کی رہائشی بیرکس میں جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کام کا ازخود جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ کام کی رفتار اور معیار پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کو بہتر، صاف ستھرا اور معیاری رہائشی ماحول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے،کیونکہ بہتر سہولیات سے فورس کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری آتی ہے بعد ازاں آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مختلف امور کے سلسلے میں پیش ہونے والے پولیس افسران کی درخواستیں خود سنیں اور ان پر مناسب احکامات جاری کیے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اہلکاروں کے جائز مسائل کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوان شہریوں کی خدمت پوری لگن دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ فورس کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے پولیس اہلکاروں کو بہتر رہائشی سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے