رانا ثناء اللہ کا لیاقت جمنازیم میں جدید پلانٹ کا افتتاح
ایک ہزار ٹی آر ایچ وی اے سی پلانٹ نصب کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ایک ہزار ٹی آر (TR) ایچ وی اے سی پلانٹ کا افتتاح کر دیا جدید نظام کی تنصیب سے لیاقت جمنازیم میں عالمی معیار کی کولنگ اور وینٹی لیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی اس موقع پر وفاقی وزیر کو ملک بھر میں جاری اور مستقبل کے کھیلوں کے منصوبوں ترقیاتی کاموں اور کھلاڑیوں کے لیے اپ گریڈ کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی حکام نے وفاقی وزیر کو کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا جدید ایچ وی اے سی سسٹم لیاقت جمنازیم میں درجہ حرارت کو بہتر رکھنے اور ہوا کی آمدورفت کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولت فراہم کرے گا جس سے کھلاڑیوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا