پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان اے نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی

روہیل نذیر کی ناقابل شکست 64 رنز کی اننگز محمد حسنین اور سفیان مقیم کی تین تین وکٹیں

دوحہ (پی پی اے) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی۔ یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سے روہیل نذیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 28، احمد دانیال نے 16 حیدر علی نے 15 جبکہ معاذ صداقت اور کپتان عبدالصمد نے 13، 13 رنز بنائے نیپال کی جانب سے راشد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ابھیشیش گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لامیچھانے اور کشل بھرٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی ماین یادو 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بصیر احمد نے 11 اور دیو کھانال نے 8 رنز بنائے نیپال کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے پاکستان اے کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران نے دو اور معاذ صداقت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پاکستان اے کے روہیل نذیر کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا پاکستان اے نے اس کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

Leave A Reply

Your email address will not be published.