برمنگھم (پی پی اے) ویمنز ٹی20 ورلڈکپ فاطمہ ثناء کی شاندار نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی جنوبی افریقہ 2 وکٹوں سے کامیاب آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا جہاں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقہ کی منظم بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی قومی ٹیم کی ابتدائی آٹھ وکٹیں محض 50 رنز پر گر گئیں جس کے بعد کپتان فاطمہ ثناء نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی فاطمہ ثناء کی عمدہ بیٹنگ اور طوبیٰ حسن کے 23 رنز کی بدولت پاکستان مقررہ اوورز میں 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوا دیگر بیٹرز میں عالیہ ریاض 10 ارم جاوید 11 عائشہ ظفر 9 رامین شمیم 6 نتالیہ پرویز 4 اور گل فیروزہ 1 رن بنا سکیں جبکہ مبینہ علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئیں 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈی ڈریکسن نے 52 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ نڈائن ڈی کلرک نے 37 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا قومی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ ہفتے کے روز بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جہاں سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے کامیابی انتہائی اہم ہوگی