جہلم (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع جہلم میں نئے تعمیر و بحالی شدہ مریم نواز اسپورٹس جمنازیم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی بھی موجود تھےجدید سہولیات سے آراستہ یہ جمنازیم نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور ضلع جہلم میں کھیلوں کے میدان کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اس منصوبے سے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو تقویت ملے گی