34ویں نیشنل شطرنج چیمپئن شپ اختتام پذیر، فریحہ صدیق ویمنز ٹائٹل کی فاتح قرار

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ 34ویں نیشنل شطرنج چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں ملک بھر سے 250 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا مینز کیٹیگری میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی کے زمان سہیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے قومی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا اس کامیابی کے ساتھ وہ پاکستان کے کم عمر ترین قومی شطرنج چیمپئن بھی بن گئے پنجاب کے ایم زرویز نے دوسری جبکہ ایچ ای سی کے اے آر اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ویمنز چیمپئن شپ میں پنجاب کی فریحہ صدیق فاتح قرار پائیں جبکہ زینوبیہ واصف نے دوسری اور جویریہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تقریب میں محی الدین وانی وجیہہ قمر رانا احسان افضل ذیشان نقوی سمیت کھیلوں اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد ملک میں شطرنج کے کھیل کو فروغ دینا نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے

Comments (0)
Add Comment