پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ سیمی فائنل سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

عمان (پی پی اے) عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری نے بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگی، جہاں قومی نوجوان کھلاڑی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گے

Comments (0)
Add Comment