ملتان (پی پی اے) نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے لیگ مرحلے کا آخری اور فیصلہ کن مقابلہ آج پاکستان وائٹس اور پاکستان گولڈ کے درمیان کھیلا جائے گا پاکستان گرین پہلے ہی شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج کے میچ سے ہوگا پاکستان وائٹس اور پاکستان گولڈ دونوں کے لیے آج کا مقابلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان وائٹس کو فائنل میں رسائی کے لیے صرف کامیابی درکار ہے جبکہ پاکستان گولڈ کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی رن ریٹ بھی دونوں ٹیموں کی فائنل کی دوڑ میں اہم کردار ادا کرے گا
صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان بلیوز کی فائنل تک رسائی کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں جبکہ صائم ایوب کی قیادت میں پاکستان وائٹس فائنل میں پہنچنے کی مضبوط امیدوار ہے دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان گولڈ کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا آج کے فیصلہ کن مقابلے پر شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ میچ کے اختتام پر نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گرین کے مدمقابل آنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا ٹورنامنٹ کا فائنل 18 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا