بیکنہم (پی پی اے) پاکستان نے پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی پاکستان نے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 147 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز کی سنچری اسکور کی امام الحق نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور دوسرے بیٹسمینوں کو موقع دینے کے لیے بغیر آؤٹ ہوئے پویلین واپس چلے گئے۔اس سے قبل پی سی سی سلیکٹ الیون نے پہلی اننگز میں 305 جبکہ دوسری اننگز میں 194 رنز بنائے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 238 رنز اسکور کیے۔ میچ میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی اور پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی