ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو 4-1 سے شکست دے دی

سٹلوین (پی پی اے) ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پول ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 4-1 سے شکست دے دی۔ وگنر ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹلوین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں کوارٹرز میں ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول چوتھے کوارٹر میں کیا گیا انگلینڈ نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں دوسرا، تیسرے کوارٹر میں تیسرا جبکہ چوتھے کوارٹر میں چوتھا گول داغ دیا پاکستان نے آخری کوارٹر میں گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی تاہم انگلینڈ کی مضبوط دفاعی حکمت عملی کے باعث گرین شرٹس مزید گول کرنے میں ناکام رہے یوں انگلینڈ نے میچ 4-1 سے اپنے نام کرکے پاکستان کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز شکست سے کیا پاکستان انگلینڈ۔بھارت اور ویلز پول ڈی میں شامل ہیں پاکستان کا اگلا مقابلہ 17 اگست کو ویلز کے خلاف ہوگا جبکہ بھارت کے ساتھ اہم میچ 19 اگست کو شیڈول ہے

Comments (0)
Add Comment