اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان نے ہارس بیک آرچری میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا پاکستانی ایتھلیٹ علی فواد نے گھوڑے پر تیر اندازی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی علی فواد واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ہارس بیک آرچری کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی وہ امریکا روس اور انڈونیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں علی فواد تمام فارمیٹس میں پاکستان کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایتھلیٹ ہیں جبکہ عالمی چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی جانب سے بہترین اسکور کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے لیے متعدد تمغے جیت چکے ہیں حال ہی میں علی فواد نے پاکستان میں پہلی دو ستارہ عالمی ریکارڈ اور رینکنگ بین الاقوامی ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا جس کے نتیجے میں پاکستان کے 15 ایتھلیٹس کو عالمی رینکنگ میں شامل ہونے کا موقع ملا علی فواد انٹرنیشنل ہارس بیک آرچری الائنس میں ایشیا کے ترقیاتی امور کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ایشیا کے مختلف ممالک میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں ان کی کامیابیاں ہارس بیک آرچری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے مقام اور عالمی سطح پر اس کھیل میں ملک کی مؤثر نمائندگی کو اجاگر کرتی ہیں