سات پاکستانی جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کی کامیابیاں کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن

اسلام آباد (پی پی اے) جے-30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026ء میں سات پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں حمزہ رومان احتشام ہمایوں ریان خان محمد یحییٰ عامر مزاری عبدالباسط اور محمد حسن عثمانی نے راؤنڈ رابن مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میں اپنے اپنے میچز جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے 62 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 39 بوائز اور 23 گرلز کھلاڑی شامل ہیں شریک ممالک میں روس، ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش سنگاپور سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا بیلاروس سویڈن جرمنی جاپان اور پاکستان شامل ہیں چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ورلڈ ٹینس ٹور جونیئر رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں ایونٹ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ پی پی ایل کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے بوائز سنگلز راؤنڈ رابن دوسرا راؤنڈ حمزہ رومان پاکستان نے برینن این جی سنگاپور کو 6-4، 7-5 سے شکست دی عبدالباسط پاکستان نے تاچاتم سریسن تھائی لینڈ کو 7-5، 6-3 سے ہرایا؛ فاسین سنچالونگ تھائی لینڈ نے سنژار بولات قازقستان کو 6-0، 6-1 سے شکست دی ریان خان پاکستان نے ووکاسین پاولووچ سربیا کو 6-4، 1-6، (10-7) سے ہرایا ریحان گوناوردھنا سری لنکا نے ایم حازق عاصم پاکستان کو 3-6، 7-5، (10-4) سے شکست دی احتشام ہمایوں پاکستان نے جین ڈی سارم سری لنکا کو 6-3، 6-4 سے ہرایا سوئیچیرو ایشیدا جاپان نے پٹینن جاتورونروج تھائی لینڈ کو 6-2، 6-1 سے شکست دی جِنگ شوان ژو چین نے عبدار علی پاکستان کو 6-1، 6-1 سے ہرایا نکیتا ڈوگاڈن روس نے تھیراپات سمریت وانیچا تھائی لینڈ کو 7-6 (5)، 2-6، (10-6) سے شکست دی؛ محمد حسن عثمانی پاکستان نے الشن خان محمدکالی قازقستان کو 6-2، 6-0 سے ہرایا؛ آہل کلیل سری لنکا نے ذوہیب افضل ملک پاکستان کو 6-3، 2-6 (10-5) سے شکست دی؛ ڈینیئل الیاس روس نے ڈینیئل الوادی چین کو 6-1 6-0 سے ہرایا الیگزینڈر ویرسوٹسکی بیلاروس نے یوپے لیانگ چین کو 6-1 6-0 سے شکست دی عامر مزاری پاکستان نے جیکب لیٹسچ جرمنی کو 6-1 6-3 سے ہرایا؛ محمد یحییٰ پاکستان نے ارحم طارق پاکستان کو 6-2، 6-4 سے شکست دی جبکہ ناپات پٹانالرٹفن تھائی لینڈ نے محمد شایان پاکستان کو 6-0، 6-0 سے ہرایا
گرلز سنگلز، دوسرا راؤنڈ
آریانا گریگورین روس نے یانا چوہدری بنگلہ دیش کو 6-0، 7-5 سے شکست دی وکٹوریہ گرونتووا روس نے دائی شی ہو چین کو 6-1 6-1 سے ہرایا؛ یوچی لی چین نے ادیما السیپولووا قازقستان کے خلاف 2-1 کی برتری پر کامیابی حاصل کی، جبکہ حریف کھلاڑی ریٹائر ہو گئیں میمی ہو چین نے پولینا سوشکووا قازقستان کو 4-6، 7-6 (1)، 6-2 سے شکست دی؛ شوان یی وے چین نے پیمپیسا وونگوانیتکاجون تھائی لینڈ کو 4-6، 7-6 (2)، 6-2 سے ہرایا؛ جبکہ ایولینا زپا روس نے انیاوی پیسارنپانوونگ تھائی لینڈ کو 7-5، 6-1 سے شکست دی چیمپئن شپ کے مقابلے آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے

Comments (0)
Add Comment