قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

گولڈ میں امام الحق عبداللہ شفیق اور عظیم باری کی سنچریاں سلور میں راولپنڈی اور ایبٹ آباد کی اننگز سے کامیابیاں

اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا گولڈ میں تین سنچریاں سکور ہوئیں جبکہ سلور میں راولپنڈی اور ایبٹ آباد نے اننگز کی بنیاد پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں قائداعظم ٹرافی گولڈ میں ملتان کے امام الحق نے ناقابل شکست 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسد عمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں سیالکوٹ بلوز کے عبداللہ شفیق نے 112 رنز بنائے اور ٹیم نے 9 وکٹوں پر 316 رنز سکور کرلیے اسلام آباد کے عظیم باری نے سنچری سکور کی جبکہ ٹیم نے لاہور وائٹس کے خلاف 6 وکٹوں پر 403 رنز بنالیے پشاور بلوز کو فاٹا کے خلاف دوسری اننگز میں 140 رنز کی برتری حاصل ہوگئی قائداعظم ٹرافی سلور میں راولپنڈی نے لاڑکانہ کو اننگز اور 239 رنز سے شکست دے دی جبکہ ایبٹ آباد نے ڈی ایم جے کے خلاف اننگز اور 304 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی ایبٹ آباد کے محمد ریاض اللہ نے ناقابل شکست 178 رنز بنائے جبکہ اسرار حسین نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں حیدرآباد کے سعد خان 196 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اے جے کے کے سردار حسن رضا خان نے ناقابل شکست سنچری سکور کی

Comments (0)
Add Comment