پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

لاہور میں سموگ کی شدت کے باعث میچ کا مقام تبدیل 17 سے 21 نومبر تک شیڈول برقرار

لاہور (پی پی اے) لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے وینیو کی تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث میچ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف میچ کا وینیو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے

Comments (0)
Add Comment