دوحہ (پی پی اے) اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کی باضابطہ رونمائی دوحہ میں کر دی گئی افتتاحی تقریب میں پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اس موقع پر تمام کپتانوں نے مل کر کیک کاٹا اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر کے شہر دوحہ میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر جبکہ فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا
پاکستان شاہینز کی قیادت نوجوان بیٹر عبدالصمد کریں گے قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا اور اہم مقابلہ 22 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا پاکستان شاہینز اپنا تیسرا گروپ میچ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں کپتان عبدالصمد کے علاوہ حسن نواز معاذ صداقت شامل حسین حیدر علی شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں داریان روحیل نذیر ادا کریں گے اسپن باؤلنگ کے شعبے میں دانش عزیز سعد مسعود اور سفیان مقیم جبکہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں محمد حسنین عمران رندھاوا عاکف جاوید اور احمد دانیال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل پاکستان شاہینز کی ٹیم سے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کو ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے