پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم برتری 153 رنز

غازی غوری کی پہلی نصف سنچری سری لنکا دوسری اننگز میں 74 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھا

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 87.5 اوورز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے یہ ان کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی نصف سنچری ہے۔ اوپنر اذان نے 104 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے ثاقب خان نے 37 رضوان اللہ نے جارحانہ انداز میں 32 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ سعود شکیل 24 اور سلمان آغا 21 رنز بنا کر نمایاں رہے سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا نے 95 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 88 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا 227 رنز کے خسارے میں دوسری اننگز شروع کرنے والی سری لنکن ٹیم کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ثاقب خان نے لہرو اودارا کو 7 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ رضوان اللہ نے دنیش چندیمل کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس بھیج دیا عامر جمال نے کمیندو مینڈس کو 16 رنز پر آؤٹ کرکے سری لنکا کو 39 رنز پر تیسرا نقصان پہنچایا دن کے اختتام پر دھننجایا ڈی سلوا 24 اور پاسندو سوریا بندارا 18 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے دونوں کے درمیان 35 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی سری لنکا نے دوسری اننگز میں 22 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے ہیں مختصر اسکور سری لنکا پہلی اننگز 98 رنز 35.3 اوورز کوشل مینڈس 32 محمد عباس 3 رضوان اللہ 3 عامر جمال 3 وکٹیں
پاکستان پہلی اننگز 325 رنز، 87.5 اوورز غازی غوری 54، اذان اویس 47 طیب عارف 46 رضوان اللہ 42 لہرو کمارا 5 اسیتھا فرنینڈو 3 وکٹیں سری لنکا دوسری اننگز: 74 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ 22 اوورز دھننجایا ڈی سلوا 24 ناٹ آؤٹ، پاسندو سوریا بندارا 18 ناٹ آؤٹ ثاقب خان ایک وکٹ دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کو مجموعی طور پر 153 رنز کی برتری حاصل ہے

Comments (0)
Add Comment