اسلام آباد(پی پی اے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں ویلفیئر میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے ذاتی، مالی اور محکمانہ مسائل پیش کیے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے تمام افسران و جوانوں کے مسائل توجہ اور تحمل سے سنے اور ان کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان فورس کا اہم سرمایہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، جائز مسائل کا بروقت ازالہ اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی محکمانہ ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پیش کردہ درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ اہلکاروں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے