پناہ لاہور چیپٹر کے دفتر کا افتتاح عوامی صحت اور آگاہی مہمات کو مزید وسعت دینے کا عزم

لاہور (پی پی اے) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمٰن کیانی نے لاہور میں پناہ لاہور چیپٹر کے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ لاہور چیپٹر کے نئے دفتر کا افتتاح تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے، عوامی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے اور سماجی خدمت کے مشن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے افتتاحی تقریب کے موقع پر پناہ کی قیادت اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو صحت سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے بیماریوں سے بچاؤ کے شعور کو اجاگر کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ لاہور میں باقاعدہ دفتر کے قیام سے تنظیم کو مقامی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو مربوط بنانے عوام تک رسائی بڑھانے اور مختلف طبقات کے ساتھ رابطے مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔پناہ لاہور چیپٹر کے دفتر کا قیام تنظیم کے فلاحی اور آگاہی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ لاہور اور اس کے گردونواح میں عوامی صحت کے حوالے سے مزید مؤثر اقدامات کی راہ ہموار کرے گا اس پلیٹ فارم کے ذریعے صحت سے متعلق آگاہی پروگراموں، سماجی رابطوں، مختلف اداروں کے ساتھ تعاون اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے امکانات پیدا ہوں گے اس موقع پر پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمٰن کیانی اور جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے تنظیم کے صحت عامہ اور سماجی خدمت کے مشن کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ لاہور چیپٹر کے نئے دفتر کا افتتاح پناہ کی ادارہ جاتی توسیع اور عوامی خدمت کے دائرے کو وسیع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے صحت مند معاشرے کے قیام بیماریوں سے بچاؤ اور عوام میں مثبت طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے جاری سرگرمیوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے

Comments (0)
Add Comment