راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 میں پاکستان کی پہلی سیریز فتح ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اسی مقام پر ڈرا ہوگیا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 90 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عامر جمال 22 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ اذان اویس نے 36 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 32 رنز اسکور کیے طیب عارف 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر لہرو کمارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد طٰہٰ چار رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اس سے قبل سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 309 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 316 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ملان رتھنائیکے 88 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں محمد عباس نے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازات اپنے نام کیے. پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی جیتی تھی جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ کھیلی گئی ون ڈے سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا اس طرح پاکستان نے تینوں فارمیٹس میں کامیابی حاصل کی اسکورز سری لنکا پہلی اننگز 98 رنز، 35.3 اوورز کوشل مینڈس 32 محمد عباس 3/14، رضاؤ اللہ 3/21 عامر جمال 3/24 سری لنکا دوسری اننگز: 316 رنز، 95 اوورز (ملان رتھنائیکے 66 ناٹ آؤٹ سونل دنوشا 54، کوشل مینڈس 53 محمد عباس 3/55، عامر جمال 3/67، رضاؤ اللہ 2/110، ثاقب خان 1/6) پاکستان پہلی اننگز: 325 رنز 87.5 اوورز غازی غوری 54 اذان اویس 47، طیب عارف 46 رضاؤ اللہ 42 لہرو کمارا 5/95 اسیتھا فرنینڈو 3/88 پاکستان دوسری اننگز: 90 رنز، دو وکٹیں 13 اوورز عامر جمال 34 ناٹ آؤٹ اذان اویس 32 ناٹ آؤٹ پلیئر آف دی میچ محمد عباس پاکستان پلیئر آف دی سیریز محمد عباس پاکستان.