دوحہ (پی پی اے) پاکستانی ٹین پن باؤلر احمر عباس خان سلڈیرا نے قطر کے شہر دوحہ میں جاری 28ویں ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں 300 کا پرفیکٹ گیم اسکور کرکے قومی کھیلوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا. احمر عباس خان نے مسلسل 12 اسٹرائیکس لگا کر 300 کا مکمل اسکور حاصل کیا اور سرکاری بین الاقوامی مقابلے میں پرفیکٹ گیم اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ان کی یہ تاریخی کامیابی پاکستان ٹین پن باؤلنگ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا ہے