اسلام آباد (پی پی اے) چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 24 نومبر سے اسلام آباد میں ہوگا جس میں دنیا کے نامور اسکواش کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ بین الاقوامی چیمپئن شپ 24 سے 28 نومبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہے گی ایونٹ کے انعقاد سے اسلام آباد عالمی اسکواش سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا جہاں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستانی سرزمین پر اپنی مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کریں گے یہ چیمپئن شپ پاکستان میں اسکواش کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے جبکہ پاکستانی شائقین کو عالمی معیار کے اسکواش مقابلے دیکھنے کا موقع بھی ملے گا مقام مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد تاریخ: 24 تا 28 نومبر 2026