پاکستان انویسٹرز فورم کے وفد کی قونصل جنرل جدہ سے اہم ملاقات

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عربیہ کی سیاسی سماجی شخصیت ممتاز بزنس مین اور انویسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک اور پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں خصوصی ملاقات کی ملاقات انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی جس میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کاروباری مواقع اور باہمی تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا. مہر عبدالخالق لک نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے نئے سرمایہ کاری مواقع پیدا کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا. انہوں نے قونصل جنرل جناب سید مصطفیٰ ربانی کی پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری برادری کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے قیمتی وقت رہنمائی اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا پاکستان انویسٹرز فورم کا عزم مضبوط کاروباری روابط سرمایہ کاری کا فروغ اور خوشحال پاکستان بنانا ہے، ملاقات میں ہیڈ آف چانسلری غلام حسین اور عمران مرزا بھی موجود تھے

Comments (0)
Add Comment