اسلام آباد:پولیس افسران کی کھلی کچہریاں،شہریوں کی شکایات سنیں

اسلام آباد(پی پی اے) اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہے۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بھی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے سنا اور متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا جھجک اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل سے پولیس افسران کو آگاہ کر سکتے ہیں۔شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے "آئی جی پی شکایت سیل 1715- "پر بھی اپنی شکایات اور مسائل درج کروا سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment