قائداعظم ٹرافی گولڈ آفاق آفریدی کی 8 وکٹیں، فاٹا نے فیصل آباد کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

عبداللہ فضل کی ڈبل سنچری شاہین شاہ آفریدی کی 7 وکٹیں پشاور بلوز نے 505 رنز بنائے

لاہور (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز فاٹا ریجن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل آباد ریجن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی آفاق آفریدی نے دوسری اننگز میں 70 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا دوسری جانب کراچی بلوز کے عبداللہ فضل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ پشاور بلوز نے پہلی اننگز میں 505 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی
راولپنڈی کے شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن نے اپنی دوسری اننگز 11 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تاہم پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی محمد اویس ظفر نے 51 رنز بنائے۔ آفاق آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 70 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فاٹا ریجن نے 29.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا محمد فاروق نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی بلوز نے اپنی پہلی اننگز 132 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی اور کھیل کے اختتام تک 96.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 495 رنز بنا لیے عبداللہ فضل نے 205 رنز کی شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ محمد غازی غوری نے 73 اور عمیر بن یوسف نے 64 رنز بنائے عبید شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں کراچی بلوز کو پہلی اننگز میں 372 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
اسلام آباد کے نیشنل گراؤنڈ میں اسلام آباد ریجن اپنی پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی راجہ حمزہ وحید نے 73 اصنفیار نے ناقابل شکست 50 اور محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز بنائے شعیب اختر جونیئر نے 4 وکٹیں حاصل کیں جواب میں سیالکوٹ بلوز نے کھیل کے اختتام تک 60 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 238 رنز بنا لیے محمد طیب عارف 110 اور محمد حریرہ 103 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور بلوز نے اپنی پہلی اننگز 153 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور 111.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی نبی گل نے 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث 100 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان نے 61 اور اسرار اللہ نے 59 رنز بنائے علی عثمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں
ملتان ریجن اپنی پہلی اننگز میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی 397 رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنائے ملتان ریجن کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 380 رنز درکار ہیں قائداعظم ٹرافی سلور پانچویں راؤنڈ کے پہلے روز کے نتائج گروپ اے کے میچ میں ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں لاہور بلوز پہلی اننگز میں 75 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مشتاق احمد نے 38 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاڑکانہ کی ٹیم 86 رنز بنا سکی محمد سلمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں دوسری اننگز میں لاہور بلوز نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ ریجن کی ٹیم 92 رنز پر آؤٹ ہوگئی حارث خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پشاور وائٹس نے 52 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے احمد حسین 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بہاولپور ریجن نے علی حمزہ کے 85 رنز کی بدولت 200 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں راولپنڈی ریجن نے ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے گروپ بی میں ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں سیالکوٹ وائٹس نے 286 رنز بنائے محمد عبدالقادر 99 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ قیم خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں عباسیا اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں ایبٹ آباد ریجن نے 181 رنز بنائے۔ محمد ریاض اللہ نے 59 اور محسن خان نے 49 رنز اسکور کیے جواب میں آزاد جموں و کشمیر ریجن نے پہلی اننگز میں 107 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں ایک اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنا لیے اوکاڑہ کے جم خانہ گراؤنڈ میں حیدرآباد ریجن نے سعد خان کی 102 رنز کی سنچری اور زین العابدین کے 52 رنز کی بدولت 287 رنز بنائے۔ محمد فہد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی ریجن وائٹس نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے

Comments (0)
Add Comment