اسلام آباد (پی پی اے) 40 ہزار ڈالر انعامی رقم کی سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کے محمد عاصم خان کا سفر سیمی فائنل میں اختتام پذیر ہوگیا۔ مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کے چوتھی سیڈ محمد عاصم خان کو ملائیشیا کے چھٹی سیڈ شیان سیو نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا مقابلے میں شیان سیو نے ابتدائی دو گیمز 11-8 اور 11-8 سے جیت کر 2-0 کی برتری حاصل کی۔ تاہم عاصم خان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسری گیم 11-9 اور چوتھی گیم 11-6 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا فیصلہ کن پانچویں گیم میں ملائیشین کھلاڑی نے 11-6 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا اور فائنل میں جگہ بنا لی
عاصم خان کی شکست کے ساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی ختم ہوگئی۔ قومی کھلاڑی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے