پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام اباد( پی پی اے)معروف پروڈیوسر اور ہدایتکارہ مہرین جبار رنسٹرا مشاورتی بورڈکا حصہ بن گئیں۔

اسلام اباد( پی پی اے)معروف پروڈیوسر اور ہدایتکارہ مہرین جبار رنسٹرا مشاورتی بورڈکا حصہ بن گئیں۔
مہرین جبار رنسٹرا کے پلیٹ فارم سے نفسیات پر مبنی سنسنی خیز ویب سیریز وہم بنائیں گی۔
مہرین جبار، پاکستان کی تخلیقی ہدایت کارہ / پروڈیوسر رنسٹرا کے مشاورتی بورڈ میں شامل ہوگئیں۔ وہ نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ رنسٹرا مینجمنٹ اور بورڈ کوسمت اور مواد کی تخلیق پر مشاورت بھی کریں گی۔ رنسٹراپاکستان کا پہلا مختصر فارم ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو کہ اوریجنل مواد پر مبنی ہے۔
مہرین ایک پاکستانی نژاد امریکی ہدایت کار ہیں، انہیں انڈسٹری میں 20 سال سے زائد کا تجربہ ہے، پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے لئے ڈائریکٹر / پروڈیوسر کے طور پربہترین فلمیں اورٹی وی سیریزانکی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
مہرین رنسٹرا پلیٹ فارم کا حصہ بن کر بہترین مواد کی تشکیل اورکانٹینٹ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔ مہرین نفسیات پر مبنی رنسٹرا کے لئے ایک ویب سیریز بھی بنا رہی ہیں۔ سیریز کی شوٹنگ نیویارک میں کی جارہی ہے۔ کاسٹ میں نعیمہ بٹ، تانیہ قاضی، شیزی سردار، اور ندا حسین شامل ہیں۔ شاہ یاسر کی تحریر کردہ ویب سیریز، پاکستان اوردیگر ممالک کے رنسٹرا کے ناظرین کے لئے ایک انوکھا سسپنس تھرلر ثابت ہوگی اور ناظرین اس سال کے آخر میں دسمبر 2020 میں RINSTRA.com پر سیریز دیکھ سکیں گے۔
رنسٹرا کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہونے پر، مہرین جبار کا کہنا تھا کہ ” تخلیقی پلیٹ فارم کا حصہ بننے پر وہ خوشی محسوس کر رہی ہیں۔اس میں نوجوان فلم ساذوں کے پاس یہ موقع موجود ہے کہ وہ اپنے کام کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں ”۔ انہوں نے مزید کہا، ”کہ وہ پاکستان میں ابھرتے ہوئے فلم بینوں کے ساتھ اپنی کہانیاں شیئر کرنے کی منتظر ہیں ‘ اوریہ ہم سب کے لئے ایک بہت اچھا موقع ہے کہ پاکستان کے لئے ایک نیا ڈیجیٹل سسٹم بن رہا ہے۔
رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے شریک بانی اور چیئرمین ڈاکٹر عادل اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہرین جبار نے جو کام کیا ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔ موضوع کے انتخاب میں ان کی صلاحیت اور تنوع نہ صرف متاثر کن ہے بلکہ حوصلہ افزا بھی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس شمولیت سے ہمارے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو اپنی کہانی سنانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
رنسٹرا کی چیف کری ایٹو آفیسر مصباح اسحاق خالدنے بورڈ آف ایڈوائزرز میں مہرین جبارکی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ پاکستان میں ابھرتے ہوئے فلمسازوں کے لئے یہ ایک بہت بڑا موقع ہے، کہ وہ مہرین جبار جیسے بڑے اسٹار سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ہم رنسٹرا سے وابستہ فلم سازوں کے لئے مواقع پیدا کریں گے تاکہ مہرین کے ساتھ ان کے تجربے سے سبق حاصل کریں۔ یہ سیکھنے کےمواقع آن لائن اور آف لائن دونوں ہونگے ۔
مہرین جبار جب محض 23 سال کی تھیں تو اپنے پہلے ڈرامے کی ہدایت کاری کے بعد، مہرین نے کام شروع کیا جس میں مختصر آزاد آرٹ فلموں سے لے کر ٹیلی ویژن کے تجارتی سیرلز تک کا کام ہے۔ان کے کام کو دنیا بھر کے بہت سے فلمی میلوں میں دکھایا گیا ہے۔ انکے کام کی وجہ سے انہوں نے بہت ساری عزت اور ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں۔۔
مہرین نے متعدد چھوٹے دورانیے پر مبنی ویڈیوز بھی بنائیں ہیں جو بین الاقوامی سطح پر فلمی میلوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی دکھائے جاتے رہے ہیں۔ ان کے ایوارڈ یافتہ مختصر فلموں اور ٹی وی سیریز میں دوسروں کے درمیان ”ڈاٹرز آف لیٹ کرنل”، ”بیوٹی پارلر”، ”دوراہ” شامل ہیں۔ مہرین نے 2008 میں اپنی پہلی فلم فیچر فلم ’رامچند پاکستانی‘ کی ہدایت کاری کی تھی جس کے لئے انہیں ایوارڈ ’گلوبل فلم انیشی ایٹو گرانٹ‘ سے نوازا گیا تھا۔ اس فلم کا پریمیئر ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔فلم اس کے علاوہ بھی متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔2010 میں مہرین کو جدید فلم میوزیم آف ماڈرن آرٹ، نیو یارک میں اپنی فلم کی نمائش کے لئے مدعو کیا گیا تھا
رنسٹرا موادتخلیق کرنے والوں کو پوری دنیا میں ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ جدید ترین رنسٹرا پلیٹ فارم مواد تخلیق کاروں کو موادکی تخلیق، نمائش اورپیسہ کمانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے
اس سال کے آخر میں رینسٹرا پلیٹ فارم ناظرین کے لئے کھول دیا جائے گا،جب کے آرٹسٹس لئے پلیٹ فارم انٹرایکٹو سائٹ www.irinstra.com کے ذریعے کھول دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.