پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنجاب حکومت کا کورونا ہیروز کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی

پنجاب حکومت کا کورونا ہیروز کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی

لاہور (پی پی اے)پنجاب حکومت نے کورونا ہیروز کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کر دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 27 اکتوبر کو کورونا ہیروز کو شان پاکستان ایوارڈ دیں گے۔

ایوارڈز دینے کی تقر یب گورنر ہاؤس لاہور میں 27 اکتوبر کو منعقد ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کورونا ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائیگا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے ہیروز کو شان پاکستان ایوارڈ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب، صوبائی گورنرز، صدر آزاد کشمیر بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

گورنر پنجاب نے کہا کورونا بحران کے دوران کام کرنیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، گورنر ہاؤس میں قرآن باغ بھی بنا رہے ہیں، قران باغ میں وہ پھل پودے لگائیں گے، جن کا قرآن پاک میں ذکر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.