پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سعودی عرب : کل سورج طلوع ہونے سے پہلے چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئر ماجد ابوزھرۃ کا کہنا ہے کہ اتوار 8 نومبر کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل چاند کعبہ شریف کے عین اوپرہوگا۔ ماہرفلکیات ابوزھرۃ نے مزید کہا کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق طلوع آفتاب سے قبل 6 بجکر 7 منٹ اور5 سیکنڈ پر چاند عین کعبہ شریف کے اوپرعمودی شکل میں ہو گا۔ ماہر فلکیات ابوزھرۃ نے مزید کہا کہ رواں برس چاند کا کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی طور پر آنے کا یہ پانچواں اور آخری موقع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.