پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اوکاڑہ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے ٹینک چوک میں سموگ آگاہی مہم کیمپ کا دورہ کیا اور سموگ آگاہی واک میں حصہ لیا

اوکاڑہ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے ٹینک چوک میں سموگ آگاہی مہم کیمپ کا دورہ کیا اور سموگ آگاہی واک میں حصہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیس سموگ کے ضمن میں عوام کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے بارے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا ئے گا دھان فصل کی باقیات کو جلانے، فیکٹریوں اور کارخانوں سے فضائی آلودگی پیدا کرنے کے عمل پر مقدمات در ج کئے جار ہے ہیں سول سوسائٹی عوام میں فضائی آلودگی کے متعلق شعور او رآگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ سموگ پیدا کرکے فضائی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی مشق سے گریز کو بڑھاوا دیا جائے کیمپ میں انسپکٹر ٹریفک پولیس پیر طیب شاہ ہیڈ کوارٹر انسپیکٹر راؤ ارشاد احمد نے ان کا انعقاد کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.