پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی برآمدکر کے مالک کے حوالے کر دی

راولپنڈی تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی برآمدکر کے مالک کے حوالے کر دی، گاڑی سال 2013میں گورڈن کالج کے سامنے سے چوری ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کارو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار وائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران گاڑی آزاد کشمیر سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی، ایس ایچ ا ونے بتایا کہ گاڑی 2013 میں گورڈن کالج کے سامنے سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ پروفیسر محمد یوسف کی درخواست پر درج کیا گیا تھا،ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار لفٹرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.