پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خلیج فارس کے عرب ممالک کو صرف ایک ہفتہ میں اسلحہ کی فروخت میں نمایاں اضافہ

خلیج فارس کے عرب ممالک کو صرف ایک ہفتہ میں اسلحہ کی فروخت میں نمایاں اضافہصہیونی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ، بحرین اور بعض دیگر عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد صرف ایک ہفتہ کے اندرخلیج فارس کے عرب ممالک کو اسلحہ کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگيا ہے۔کیلکالسٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ، بحرین اور بعض دیگر عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد صرف ایک ہفتہ کے اندر خلیج فارس کے عرب ممالک کو اسلحہ کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگيا ہے۔اطلاعات کے مطابق خلیج فارس کے شیخ نشینوں نے صرف ایک ہفتہ میں 33 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جن میں امریکہ کے 50  ایف 35  طیارے بھی شامل ہیں جنھیں متحدہ عرب امارت نے امریکہ سے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے اور جن کی مالیت 10 ارب 400 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے باقاعدہ طور پر امریکی کانگرس کو اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 50 ایف 35 طیارے فروخت کئے ہیں جن کی مالیت 10 ارب 400 ملین ڈالر ہے۔ادھر امریکی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کو اس ہفتہ جنگی طیارے فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے جائيں گے۔ عرب ذرائع‏ کے مطابق امریکہ نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے دو اقتصادی اور سیاسی فائدے اٹھائے ہیں ۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائيل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی معاہدےکروا دئے  اور پھر انھیں ہتھیار فروخت کرکے اقتصادی فائدہ بھی اٹھا لیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.