پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور وزیر اعلی پنجاب کا ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کا حکم۔ ایل ڈی اے نے ایک اور انڈر پاس کی تجویز وزیر اعلٰی کو جمع کروادی۔

لاہور وزیر اعلی پنجاب کا ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کا حکم۔ ایل ڈی اے نے ایک اور انڈر پاس کی تجویز وزیر اعلٰی کو جمع کروادی۔ نئے انڈر پاس کی فیروز پور روڈ پر ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق قصور کی جانب جانے والی سڑک پر گلاب دیوی جنکشن پر انڈر پاس بنایا جائے گا۔ نیسپاک کے تعاون سے انڈر پاس کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے انڈر پاس کے ڈیزائن کے مطابق میٹرو بس کوریڈور کے ساتھ پہلا انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ایک ارب دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انڈر پاس کا بیرل 5.1 میٹر اونچا اور 54 فٹ چوڑا ہوگا۔ نیا انڈر پاس تین لین پر مشتمل ہوگا اور ہر لین 12 فٹ چوڑی ہوگی ۔فیروز پور روڈ پر انڈر پاس ایک جانب ہی بنایا جائے گا ،آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کو شامل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.