پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر موسم سرما برفباری سیزن کا ٹریفک پلان جاری:۔راجہ سعید اختردوران برفباری مری میں اضافی نفری تعینات

  • سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر موسم سرما برفباری سیزن کا ٹریفک پلان جاری:۔راجہ سعید اختردوران برفباری مری میں اضافی نفری تعینات۔ عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک مریعوام الناس کی سہولت کے لئے سنی بنک ٹریفک پولیس کا کنٹرول روم قائم:۔ٹریفک ترجمانہفتہ کے دن ملکہ کوہسار مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس رمری نے جناح ہال مری میں برفباری کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر اور اسسٹنٹ کمیشنر مری وقار حسین کر رہے تھے اس میں ایس ڈی او ہائی وے عزہ صالحہ مری الیکٹرنک و پرنٹ میڈیانے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا مری سے مستقبل قریب میں موسم سرما (برفباری سیزن) کے حوالے سے ٹریفک پلان پر بریفنگ دی۔راجہ سعید اختر نے اس موقع پر بتایا کہ دوران برفباری سیزن سرکل مری میں گذشتہ سالوں کی طرح ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے 

Leave A Reply

Your email address will not be published.