پاکستان ریلوے نے اپنے سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے 230ماڈرن ہائی سپیڈ پسنجر کوچز اور 820 مال بردار گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے اپنے سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے 230ماڈرن ہائی سپیڈ پسنجر کوچز اور 820 مال بردار گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو مرحلوں میں خریدی جانے والی 230 ماڈرن پسنجر کوچز کا باقاعدہ ٹینڈر جاریپہلے مرحلے میں46کوچز امپورٹ کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 184کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد میں خام مال سے تیار کی جائیں گی۔
* 230 پسنجر کوچز میں 80اکانومی کلاس کوچز 80اے سی سٹینڈرڈ 30پارلر کار 20لیگیج وین 20بریک وین شامل ہیں۔*820مال بردار گاڑیوں میں سے 200مال گاڑیاں مکمل امپورٹ کی جائیں گی۔ جبکہ 620مال گاڑیاں خام مال سے ریلوے فیکٹری میں تیار کی جائیں گی
پاکستان ریلوے نے مارکیٹ کی ضرورت اور اپنے بزنس ٹارگٹ کو بڑھانے کے لئے یہ اقدامات کیے ٹینڈر کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پہلے ایک سیمینار بھی منعقد کیا جا چکا ہے۔سیمینار میں سرکاری افسران، بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نمائندگاں سمیت 69 مندوبین نے شرکت کی سیمینار میں پیش کی جانے والی تجاویز پر پاکستان ریلوے نے مکمل غور کیا تاکہ خریداری کے عمل میں مزید شفافیت لائی جائے۔ ان کوچز کے استعمال سے نہ صرف عوام کی سفری سہولتوں میں مزید بہتری آئے گی بلکہ پاکستان ریلوے اپنی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔