یسکوکی دہلی گیٹ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
لاہورلیسکوکی دہلی گیٹ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات پرایسٹرن سرکل میں ایس ای افضل ندیم کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی اودہلی گیٹ سب ڈویژن افضل حیدر گیلانی نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ سرکلر روڈ، رحمان سٹریٹ، الحدید چوک اور لوہا بازار کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل70کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ10 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایس ڈی اودہلی گیٹ سب ڈویژن افضل حیدر گیلانی کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 02میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 02میٹر ریورس، 03میٹر ڈسپلے اوپن،01میٹر ڈسپلے واش جبکہ02مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے21,547یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔