پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تاریخی پنجاب ہاؤس مری کوہسار یونیورسٹی مری کے کیمپس میں تبدیل ۔

تاریخی پنجاب ہاؤس مری کوہسار یونیورسٹی مری کے کیمپس میں تبدیل ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب حکومت لاہور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 98 کنال رقبے پر محیط تاریخی پنجاب ہاؤس اپنے تمام فوائد اور اثاثوں کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کی ملکیت بن چکا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاستدانوں اور افسران کی تعیشات کی بجائے عوامی اور اجتماعی مفاد میں استعمال کیا جانے لگا ہے پنجاب ہاؤس مری اس کی ایک بڑی مثال ہے ۔

ایم این اے صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کے سیاحت کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا یہاں پر طلبہ طالبات کو سیاحت کی کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم بھی دی جائے گی ۔

کوہسار یونیورسٹی کا قیام ملکہ کوہسار مری، ہزارہ ، کوٹلی ستیاں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے لئے موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے.پوری کوشش کی جائے گی پنجاب ہاؤس سیاحتی و رہائشی سہولتیں متاثر نہ ہو کوہسار یونیورسٹی اس سہولت کو جدید انداز میں پہلے سے بہتر طریقے سے پیش بھی کرے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے لئے بہترین پریکٹیکل لیبارٹری کا کام بھی کرے ۔

پنجاب ہاؤس کے ایک بلاک میں کلاس روم بنائے جائیں گے جبکہ دیگر بلاک یونیورسٹی کی زیر نگرانی جدید انداز میں سیاحوں کے لیے دستیاب رہیں گے جو یونیورسٹی کے لئے اضافی آمدنی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔

کوہسار یونیورسٹی آف مری ٹورزم میں بی ایس پروگرام اور ایم ایس پروگرام کے علاوہ مینجمنٹ سائنسز ، پیور سائنسز ، اکاؤنٹینسی ، ہسٹری، قانون ، فارسٹری ، ہارٹیکلچر سمیت تمام روایتی مضامین میں ڈگری آفر کرے گی ۔پوری کوشش ہے کہ فروری 2021 میں باقاعدہ کلاسیں شروع کر دی جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.