پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال کے نام تحصیل پریس کلب چکوال کے بانی چیئرمین چوہدری عمران قیصر عباس کا کھلا خط۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال کے نام تحصیل پریس کلب چکوال کے بانی چیئرمین چوہدری عمران قیصر عباس کا کھلا خط۔جناب ڈپٹی کمشنر چکوال آپکی توجہ محکمہ تعلیم چکوال کے سی ای او چوہدری افتخار احمد نواز ورک کو دی گئی محکمانہ سوزوکی مہران کار کی جانب دلوانے کی جسارت کر رہا ہوں۔جناب ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سی ای او ایجوکیشن سکیل 19 کے سینئر آفیسر ہیں اور ضلع چکوال کے کئی سو سکولز کے انچارج آفیسر ہیں ان کے پاس مہران سوزوکی کار ہے اور سی ای او ہیلتھ چکوال کے پاس ڈبل ڈور کیبن وین۔اسسٹنٹ کمشنرز جو تحصیل کے انچارج ہوتے ہیں انکے پاس ڈبل ڈور کیبن وین اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرز کے پاس سرکاری کلٹس کاریں ہیں۔اسی طرح محکمہ تعلیم کے ڈی ای اوز کو مہران کاریں الاٹ شدہ ہیں تو سی ای او ایجوکیشن چکوال کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ ایک فرض شناس اور محنتی آفیسر ہیں اور خود ضلعی انتظامیہ کے احترام میں ان سے سرکاری گاڑی ڈیمانڈ نہ کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ڈپٹی کمشز اس معاملہ کا فوری لیں اور سی ای او ایجوکیشن چکوال کو سکیل 19 کا سینئر آفیسر ہونے کے مطابق سرکاری گاڑیوں میں سے کسی اعلی وین کی الاٹ منٹ کی درخواست ہے یہاں یہ بھی بیان کرتا چلو کہ سی ای او ایجوکیشن چکوال کے نام کلٹس کار سفید رنگ کی الاٹ شدہ تھی جو کہ مرحوم چوہدری نصر اللہ خان سی ای او ایجوکیشن چکوال سے دوران سفر گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔امید ہے ڈپٹی کمشنر چکوال سی ای او ایجوکیشن چکوال کو نئی سرکاری گاڑی کی الاٹ منٹ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.