پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تھانہ جاتلی کی حوالات میں 02 ملزمان کا خود کو زخمی کرنے کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران فوری طور پر موقعہ پر پہنچ گئے

تھانہ جاتلی کی حوالات میں 02 ملزمان کا خود کو زخمی کرنے کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران فوری طور پر موقعہ پر پہنچ گئے،ملزمان احمد رضا اور شہزاد خالد متحرک گینگ کے سر گرم رکن اور سنگین ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر حوالات تھانہ جاتلی میں بند تھے،ملزمان قبل ازیں تھانہ مری , گوجر خان کے ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور چالان ہو چکے ہیں,پولیسملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی کے لئے تھانہ جاتلی میں جسمانی ریمانڈ پر لایا گیا, پولیسملزمان نے خود کو حوالات میں زخمی کیا جس کی cctv فوٹیج بھی موجود ہے, پولیسدونوں ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، ملزمان کے خلاف خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے, پولیسملزمان نے خود کو زخمی کر کے مقدمہ کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، راولپنڈی پولیس ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی، ایس پی صدر

Leave A Reply

Your email address will not be published.