پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگاتھا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا۔ سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آیا، ہم شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس میں کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آیا۔ ہم سینیٹ الیکشن شفاف کرانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز پر بریفنگ دی۔اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کردی اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.