لاہور ہائی کورٹ میں امیدواران پاکستان بار کونسل کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے ایک نئی درخواست پر سماعت۔
لاہور ہائی کورٹ میں امیدواران پاکستان بار کونسل کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے ایک نئی درخواست پر سماعت۔عدالت نے درخواست۔قابل سماعت قرار دے دی۔افس ہائی کورٹ کا اعتراض ختم کر دیا ۔عدالت کا اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بطور چیرمین پاکستان بار کونسل تمام امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم ۔اٹارنی جنرل پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں سے 48 گھنٹوں میں ڈگریاں لیں اور پھر تصدیق کروائیں ۔چیف جسٹس
وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔دیگر صوبوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔سرکاری وکیل ۔ایسے میں لاہورہائی کورٹ کو سماعت کا دائرہ اختیار نہیں ہے ۔سرکاری وکیل ۔وفاق جعلی وکلاء کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔چیف جسٹس ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وفاق نے کیا کیا ۔عدالت ۔پہلے وکلا کی ایل ایل بی کی ڈگریوں کو چیک کروایا ۔اب میترک اور ایف اے کی ڈگریوں کی بھی جانچ پڑتال کروا رہا ہوں ۔عدالت ۔حکومت کو ڈگریوں کی تصدیق کروانا چاہے نہ کہ مخالف کرنا چاہے ۔شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ ۔میرا دائر اختیار محدود ہے ۔چیف جسٹس ۔یونیورسٹی اف پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ان ڈگریوں کی تصدیق کرنا ہے ۔اپ پہلے سے زیر سماعت کیس میں فریق بننے کی درخواست دے دیتے ۔میں الیکشن پراسس کو روکنا نہیں چاہتا ۔چیف جسٹس قاسم خان نے عامر شاہ کی درخواست پر سماعت کیدرخواست میں چیرمین پاکستان بار کونسل کے علاوہ الیکشن لڑنے والے 30 امیدواران کو فریق بنایا گیا ہے ۔پنجاب بار کونسل کا الیکشن جیتنے والے 75 ممبران میں سے پندرہ ممبران کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں ہیں ۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی ان ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی تصدیق کر رہی ہے ۔درخواستگزار ۔عدالت نے تمام ممبران بار کونسل کو اپنی ڈگریاں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بحثیت چیرمین بار کونسل بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔درخواست گزار ۔پھر یہ ڈگریاں رجسٹرار ہائی کورٹ کے ذریعے یونیورسٹی کو تصدیق کے لیے بھیجوا دیں جائیں گے ۔یہ ممبران پنجاب بار کونسل اپنے ووٹوں کے ذریعے ممبران پاکستان بار کونسل کا چناو کریں گے ۔پاکستان بار کونسل کے الیکشن 30 دسمبر کو ہو رہے ہیں ۔ان پاکستان بار کونسل کے الیکشن کے لیے 30امیدوار میدان میں ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان امیدواروں کی ڈگریوں کی بھی جانچ پڑتال کروائی جائے ۔عدالت پاکستان بار کونسل کا الیکشن کرنے والے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے استدعا