کورونا سے 24 گھنٹے میں 85 افراد جاں بحق، 2 ہزار 152 نئے مریض سامنے آ گئے
اسلام آباد : کورونا وائرس مزید 85 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی۔ 2 ہزار 152 نئے مریض بھی سامنے آگئے، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کی دوسری لہر خوفناک، اموات اور کیسزمیں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 85 افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 9 ہزار 753 ہوگئی۔ وائرس سے متاثر2 ہزار152مریض بھی سامنے آئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ67ہزار222 تک جا پہنچی۔ 2 ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔