اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی مزاحمت پر حاضر سروس فوجی اہلکار ناصر اصغر کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار
گزشتہ روز تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز ون ڈالر شاپ میں قتل کی واردات ہوئی تھی,ملزمان کی فائرنگ سے ناصر اصغر نامی شہری زخمی ہوگیا.زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا.ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی گئی.تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او معہ ٹیم نے وقوعہ میں ملوث تین ملزمان کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا.ملزمان سے تفتیش جاری ہے،سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔