تھانہ روات پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد،
راولپنڈی:تھانہ روات پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد کامران کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01کلو325گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے ایس ایچ اوروات اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اورگرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزاد لوائی جائے۔