راولپنڈی:سی پی او کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سیکورٹی پروگرام جاری کر دیا
راولپنڈی:سی پی او کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سیکورٹی پروگرام جاری کر دیا، سیکورٹی پروگرام کے مطابق ٹریفک پولیس سمیت 3700سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف تھانوں میں خصوصی پکٹس بھی لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سیکورٹی پروگرام جاری کر دیا، سیکورٹی پروگرام کے مطابق 3700سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،حکومت پنجاب کی جانب سے ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،ہوائی فائرنگ،آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والے نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس نے موثرپلان ترتیب دیاہے،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف تھانوں میں خصوصی پکٹس بھی لگائی جائیں گی، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو وقتاًفوقتاً چیک اور بریف کرتے رہیں گے، نیو ائیر نائٹ پر مسیحی برادری عبادات کا اہتمام کرتی ہے جن کے تحفظ کے لیے سیکورٹی پلان میں الگ سے ڈیوٹی لگائی گئی ہیں، مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو موثر سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،ٹریفک کے انتظامات کے لیے بھی الگ سے ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 300سے زائد ٹریفک پولیس افسران ڈیوٹی کے فرائض سرا نجام دیں گے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔