پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہم بحثیت مسلمان حق سچ کی گواہی دیں تو جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہےجرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت نہیں ہو گی

ہم بحثیت مسلمان حق سچ کی گواہی دیں تو جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہےجرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ان کے خلاف کارروائیوں میں عوام پولیس کی مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے تھانہ جلہ آرائیں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائے جانے والی کھلی کچہری میں کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی فرداًفرداً سماعت کے بعد متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ،میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں میں پہنچ کر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کا عوام کے سامنے جائزہ لینا ہےشہری اپنےگھروں کے باھر روشنی کو یقینی بنائیں جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور تاجر برادری اپنی دکانوں کی حفاظت کے لۓ باھمی اشتراک سے چوکیداروں کا انتظام بھی کریں شہری اپنے گلی محلہ میں ٹھیکری پہرہ اور چوکیدارہ سسٹم کا قیام عمل میں لائیں جس سے پولیس کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی سسٹم میں مزیدبہتری آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.