پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسامہ قتل کیس کی سماعت

اسامہ قتل کیس کی سماعت,بچے کو گولیاں پیچھے سے لگی ہیں عدالت کا استفسار۔
پولیس جی ہاں پیچھے سے لگیں ۔،
عدالت کتنی گولیاں لگیں،
پولیس پانچ گولیاں پیچھے سے لگیں ۔
عدالت چیزوں کو ٹیمپرڈ کرنے کی کوشش نہ کریں،
عدالت تصویر دکھائیں مجھے، کہاں گئی تصویر ۔عدالت جس سیٹ سے نکل کر پانچ گولیاں لگیں وہ تصویر دکھائیں،
پولیس سر وہ تصویر نہیں ہے،
عدالت کیا مطلب تصویر لی ہی نہیں گئی ہے،
عدالت اسکا مطلب تم ملے ہوئے ہو سب،
عدالت گاڑی کے پیچھے کی تصویر لے کر آئے ہو لیکن وہ تصویر ہی نہیں جسمیں سامنے سے گولی لگی، یہ نہیں سدھریں گےیہ درندے ہیں،
وکیل یہ سب چیزیں ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں، عدالت اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں طالب علم اسامہ قتل کیس پولیس نے گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی اسامہ قتل کیس میں ملزمان کا مزید 12 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تفتیشی افسر کیا واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہو گیا، جج کا استفساراسامہ قتل کیس میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور خول برآمد کرلیے، تفتیشی افسر کا جواب
کیسی باتیں کر رہے ہو ، جج انسداد دہشت گردی
کیاوہ ڈاکو تھا، وہ تو طالب علم تھا ، جج انسداد دہشت گردی عدالت

Leave A Reply

Your email address will not be published.