پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 115 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 44275 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1085 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج مزید 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 943 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے.اس وقت کل کرونا وائرس سے 23 اموات ہوئی ہیں۔کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 30122 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 592 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 14 اموات ہوئی ہیں۔جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.